Artwork: Jack Forbes
Artwork: Jack Forbes

جسمانی وڈیجیٹل(سامان کی) حفاظت شہری بدامنی

10 ستمبر 2018

20 جولائی 2021 کو اپ ڈیٹ ہوا۔

ہجومی تشدد سے متاثر ہونے والے مقامات سے رپورٹنگ کرنا خطرناک ہو تا ہے، ہر سال متعدد میڈیا کارکن زخمی ہو جاتے ہیں جو پرتشدد مظاہروں جیسے واقعات کی کوریج کرتے ہیں۔

خطرے کو کم کرنے کے لیے، میڈیا ورکرز(صحافتی کارکنان) کو درج ذیل حفاظتی مشوروں پر غور کرنا چاہیے:

اسائنمنٹ کی منصوبہ بندی

• معلوم کریں کہ (کوریج کی جگہ)کون اور کس طرح کے افراد موجود ہوں گےاور میڈیا کے تعلق سے  ان کا ممکنہ رویہ کیسا ہے (مثلاً    : انتہا پسند گروہ، جوابی مظاہرین، مسلح  افراد و نگراں، فسادکو کنٹرول کرنے والی پولیس)۔

• مقام کی ترتیب کی تحقیق کریں اور سمجھیں، ممکنہ فلیش پوائنٹس(نقطہ اشتعال) اور فرار کے اہم راستوں کی نشاندہی کریں۔

•جائزہ لیں کہ کسی ہنگامی حالت میں  آپ کیا کریں گے اور کہاں جائیں گے۔

• اندھیرا ہوجانے  کے بعد کام کرنا زیادہ خطرناک ہے اور جب بھی ممکن ہو اس سے گریز کرنا چاہیے۔

• اگر رات بھر قیام کر رہے ہیں، تو ممکنہ فلیش پوائنٹس سے محفوظ فاصلے پر جگہ کا انتخاب کریں۔

• طبی امداد کے قریب ترین مقام کی شناخت کریں اور اس مقام کو یاد رکھیں ۔

• مزید معلومات کے لیے CPJ کی اسائنمنٹ پلاننگ  وسائل کوبطور مشورہ دیکھیں۔

عملے کے تعلق سے غور و خوض

• اس بات پر غور کریں کہ کیا کسی فرد کا پروفائل، جنس، نسل، یا جنسی رجحان اس جگہ پر کسی مخالف اداکار کے لیے ممکنہ ہدف بنا سکتا ہے۔

• گراؤنڈ رپورٹنگ کرنے والوں کے پاس جسمانی فٹنس کی ڈگری ہونی چاہیے تاکہ تیار اور چوکنا ہوں اور ابھرتے ہوئے خطرات سے تیزی سے ہٹ سکیں۔

• افراد سے اکیلے کام کرنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔ ہمیشہ کسی ساتھی کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کریں اور ہنگامی ملاقات  کی جگہ پر اتفاق کریں۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم CPJ کےسولو   رپورٹنگ  مشورےدیکھیں۔

مواصلات (کمیونیکیشن)

• اپنے دفتر، خاندان، یا دوستوں کے ساتھ باخبر رہنے  کا باقاعدہ طریقہ کار مرتب کریں۔

• زخمی ہونے یا گرفتاری کی صورت میں ہنگامی پروٹوکول رکھیں، بشمول اس  تفصیل  کے کہ کس کو مدد کے لیے کال کرنا ہے (جیسے قانونی نمائندہ)۔ مزید مشورے کے لیے CPJ کی گرفتاری اور حراستی حفاظتی نوٹ دیکھیں۔

• آپ کو اپنے ارد گرد سے باخبر رکھنے  اور کسی بھی متوقع خطرات سے آگاہ رکھنے کے لیے ایک “بیک واچر” یا گائیڈکی ضرورت پر غور کریں۔

لباس اور سامان

• فیتے کے ساتھ کپڑے اور جوتے پہنیں جو آپ کو تیزی سے حرکت کرنے دیں۔

• ایسی اشیاء پہننے سے پرہیز کریں جنہیں پکڑا جا سکتا ہے جیسے کہ ہار، سکارف، پٹہ  اور چوٹی، نیز آتش گیر مواد جیسے نایلان۔

• تشدد کی متوقع جگہوں پر  حفاظتی چشموں/شیشے، آنسو گیس ماسک ، اور ہیلمٹ کے استعمال پر غور کیا جانا چاہیے۔ اگر گولہ بارود کا خطرہ ہو تو حفاظتی باڈی واسکٹ پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔ مزید معلومات کے لیے، CPJ کا ذاتی حفاظتی سامان (PPE) گائیڈ دیکھیں۔

•اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے سیل فون کی بیٹری فل ہے اور ایک پورٹیبل چارجر اپنے ساتھ لے جائیں۔

•غور کریں کہ کون سے  سامان  ساتھ لے جانا ہے، جیسے کہ پینے کا پانی، انرجی بارز(مقوی غذا)، اور فرسٹ ایڈ کٹ۔

• اپنے پاس موجود قیمتی اشیاء کو ہمیشہ کم سے کم تک محدود رکھیں۔

نقل و حمل (ٹرانسپورٹیشن)

• تمام سفر کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں اور ایک موافق سفری منصوبے کے لیے تیار رہیں۔ یاد رکھیں کہ سڑکوں کی بندش اور ناکہ بندی کی وجہ سے مختصر نوٹس پر سفر متاثر ہو سکتا ہے۔

• اپنی گاڑی کو ہمیشہ محفوظ جگہ پر   اور فرار کی سمت کرکے پارک کریں ، یا یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ٹرانسپورٹ کا متبادل گارنٹی شدہ اور محفوظ طریقہ موجود ہے۔

• گاڑیوں میں کوئی سامان نہ چھوڑیں۔ اندھیرے کے بعد، مجرمانہ کارروائیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پوزیشننگ

• ہمیشہ اپنی پوزیشن پر غور کریں۔ ایک بلند و بالا مقام تلاش کرنے کی کوشش کریں جو زیادہ حفاظت کر سکے (جیسے بالکونی یا بالائی چھت )۔

• سخت پناہ گاہ کے قریب رہیں، جیسے کہ چھت والی عمارت یا ڈھانچہ — لیکن شیشے کے سامنے والی عمارتوں سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

• حالات مخالف ہونے کی صورت میں انخلاء کے متعدد راستوں کی منصوبہ بندی کریں۔ محل وقوع کے نقشوں کا جائزہ لے کر ایسا کریں، اور آمد پر دوبارہ پلان پر غور کریں، جس میں مقامی حالات (جیسے سڑک کی بندش) کی بنیاد پر ترمیم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

• کسی بھیڑ میں یا اس کے قریب کام کرتے وقت حکمت عملی کی منصوبہ بندی کریں، اور فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کی نشاندہی کرلیں۔ ہجوم کے باہر رہنے کی کوشش کریں اور درمیان سے بچیں جہاں سے بچنا مشکل ہو۔

آگاہی (Awareness)

• فلم بناتے وقت ہمیشہ شعور کا استعمال کریں، خاص طور پر انتہا پسندوں، سیکورٹی فورسز، اور حساس ریاستی مقامات اور انفراسٹرکچر وغیرہ کے ارد گرد۔

• لوٹ مار اور آتش زنی کے خطرات جیسے گرنے والے ملبے، ٹوٹے ہوئے شیشے اور آگ سے ہوشیار رہیں۔

•کسی بھی ہجوم میں داخل ہونے سے پہلے عام سا رویہ اور انداز اختیار کریں اور میڈیا کی تعلق سے مظاہرین کے موڈ کا اندازہ لگائیں۔

• بھگدڑ کے خطرے سے آگاہ رہیں، خاص طور پر جب آنسو گیس لگائی گئی ہو۔

• حکام کے مزاج اور برتاؤ کا مسلسل مشاہدہ کریں ۔ بصری اشارے جیسے کہ پولیس کا ہنگامے کے سامان میں پہنچنا، شیلڈ والز، یا پروجیکٹائل پھینکنا(ہوائی فائرنگ)وغیرہ ممکنہ اشارے ہیں کہ اب جارحیت کی توقع کی جا سکتی ہے۔ جب ایسی “سرخ علامتیں” واضح ہوں تو کسی محفوظ مقام پر واپس جائیں۔

ان حالات میں جہاں آنسو گیس استعمال کی جا سکتی ہے:

ذاتی حفاظتی سامان پہنیں جس میں آنسو گیس کا ماسک، آنکھوں کی حفاظت، اور ہیلمٹ شامل ہیں۔

• کانٹیکٹ لینز(آنکھوں کا عدسہ) کا مشورہ نہیں دیا جاتا۔

• جلد کی مصنوعات (مثلاً میک اپ یا موئسچرائزر) پہننے سے گریز کریں، خاص طور پر اگر تیل پر مبنی ہو۔

• دمہ یا سانس کے مسائل والے افراد کو ان علاقوں سے گریز کرنا چاہیے جہاں آنسو گیس کا استعمال ہو رہا ہو۔

• نشانیوں کو نوٹ کریں (مثلاً سائن پوسٹس، کربس(فٹ پاتھ)، ریلننگ) جو کہ  کسی علاقے سے باہر جانے میں مدد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جب آپ کو دیکھنے میں دقت ہو رہی ہو۔

• اگر آپ کو آنسو گیس کا سامنا  ہوگیا ہے، تو اونچی جگہ تلاش کرنے کی کوشش کریں اور تازہ ہوا میں کھڑے ہو جائیں تاکہ ہوا کے جھونکے گیس کو دور کر سکیں۔ اپنی آنکھوں یا چہرے کو نہ رگڑیں۔ جب آپ کو  اپنی جلد سے گیس کو دھونے کا موقع ملے تو  ٹھنڈے پانی سے دھوئیں، لیکن  نہائیں نہیں۔ کرسٹل(ذرات) کو مکمل طور پر ہٹانے یا ضائع کرنے کے لیے کپڑوں کو کئی بار دھونے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

جارحیت سے نمٹنا:

• باڈی لینگویج پڑھیں اور کسی صورت حال کو پرسکون کرنے کے لیے اپنی باڈی لینگویج استعمال کریں۔

•  حملہ آور سے آنکھ ملاتے رہیں،  کھلے ہاتھ کے اشاروں کا استعمال کریں اور پرسکون انداز میں بات کرتے رہیں۔

• خطرے سے بازو کی لمبائی کا فاصلہ رکھیں۔ پیچھے ہٹ جائیں اور اگر کوئی آپ کو پکڑ لے تو بغیر جارحیت کے مضبوطی سے الگ ہو جائیں۔ اگر گھیر لیا جائے اور خطرہ ہو تو چیخیں۔

• اگر صورتحال بڑھ جاتی ہے، تو اپنے سر کی حفاظت کے لیے ہاتھ خالی رکھیں اور گرنے سے بچنے کے لیے مختصر، دانستہ قدموں کے ساتھ حرکت کریں۔ اگر ایک ٹیم کے ساتھ ہیں، تو ایک ساتھ رہیں اور بازوؤں کو پکڑے رہیں۔

• صورت حال اور اپنی حفاظت سے آگاہ رہیں۔ اگرچہ ایسے اوقات ہوتے ہیں جب جارحیت کی دستاویز ی اہم خبر ہوسکتی ہے، جارحانہ افراد کی تصویریں لینا صورتحال کو بڑھا سکتا ہے۔

ڈیجیٹل سیکیورٹی

شہری  بدامنی کا احاطہ کرتے ہوئے آپ کے آلات کے ٹوٹنے، چوری ہونے یا ضبط کیے جانے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ خطرے کو کم کرنے کے لیے، درج ذیل حفاظتی مشورے پر غور کریں:

• اسائنمنٹ پر جانے سے پہلے اپنے آلات کا بیک اپ لیں۔ اس میں آپ کے موبائل ڈیوائس پر مواد کی بیک اپ کاپی بنانا شامل ہے۔

• اپنے آلات کو پہلے سے ریموٹ وائپ کرنے کے لیے سیٹ اپ کریں۔ یہ آپ کو اپنے آلے سے مواد کو حذف کرنے کی اجازت دے گا اگر یہ چوری ہو یا آپ سے لے لیا گیا ہو۔ ایک آلہ صرف تب ہی مواد کو حذف کرے گا جب اسے انٹرنیٹ یا موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو۔

• یاد رکھیں کہ  آپ کے آلات میں کون سا ڈیٹا ہے اور یہ کہاں محفوظ ہے۔ ان ڈیٹا کو ہٹانے کے لیے اقدامات کریں جن تک  آپ دوسروں کی  رسائی  نہیں  چاہتے۔ اس میں کام سے متعلق دستاویزات یا آپ کے خاندان کی تصاویر بھی ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کے پاس  فالتو فون ہے تو اسے لینے پر غور کریں اور اپنے ذاتی فون کو  چھوڑ دیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس فون میں آپ کے متعلق یا  آپ کے ذرائع کے بارے میں محدود ذاتی معلومات ہیں۔

• جائزہ لیں کہ میسجنگ ایپس میں کون سا مواد محفوظ ہے اور کسی بھی چیز کو حذف کرنے کے لیے اقدامات کریں جسے آپ نہیں چاہتے ہیں کہ دوسرے پڑھیں، بشمول پیغامات، دستاویزات اور تصاویر۔ آپ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسجنگ ایپس، جیسے سگنل یا واٹس ایپ استعمال کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ ان ایپس کو استعمال کرنے کے لیے فی الحال بہترین مشق میں دو عنصر(2FA) کی تصدیق اور پیغامات کو غائب (disappear)ہونے کے قابل بنانا شامل ہے۔ آپ یہ ایپس کے سیٹنگ سیکشن میں کر سکتے ہیں۔

• اپنی رابطہ فہرست کا جائزہ لیں اور ان رابطوں کو حذف کریں جو حساس ہو سکتے ہیں۔ رابطے کلاؤڈ اکاؤنٹ میں محفوظ کیے جاتے ہیں جو فون سیٹ اپ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ای میل سے منسلک ہوتے ہیں نیز فون اور سم کارڈ پر موجود ایپس۔

• ایسی ایپس  اور سروسزکو لاگ آؤٹ کریں اور حذف کریں جن کی آپ کو  رپورٹنگ کے دوران ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر کسی کو آپ کے آلے تک رسائی حاصل ہو جائے تو یہ آپ کے اکاؤنٹس تک رسائی سے بہتر طور پر محفوظ رکھے گا۔

• اپنے فون کو لاک (مقفل ) اور انلاک (غیر مقفل )کرنے کے بہترین طریقہ پر غور کریں۔ بایومیٹرکس آپ کے لیے رپورٹنگ کے دوران اپنے فون کو انلاک کرنا آسان بناتا ہے۔ تاہم، یہ دوسروں کے لیے بھی انلاک کرنا آسان بنا سکتا ہے، مثال کے طور پر، فون پر آپ کے  انگوٹھے کو زبردستی پکڑ کر۔ اگر آپ اپنے  آلے تک  دوسروں کی رسائی حاصل کرنے کے بارے میں فکر مند ہیں، تو ایک لمبا پن کوڈ لگانا آپ کے لیے بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔

• یہ ایک اچھا خیال ہے کہ شہری بدامنی کے بارے میں  رپورٹنگ کے دوران یا تو کلاؤڈ پر، میسجنگ ایپس یا ای میل کے ذریعے، یا کسی بیرونی ڈیوائس جیسے کہ HD کارڈ پر باقاعدہ بیک اپ لیں۔ اگر آپ کے آلات کو تباہ کر دیا جائے  یا لے لیا جائے تو یہ ڈیٹا کو ضائع ہونے سے روکے گا۔

• اگر آپ لائیو سٹریمنگ کر رہے ہیں تو آگاہ رہیں کہ آپ کا مقام انٹرنیٹ پر حقیقی وقت میں نشر کیا جا رہا ہے، جو آپ کو کسی جسمانی حفاظتی واقعے کا شکار بنا سکتا ہے۔

• ایک منصوبہ بنائیں کہ اس وقت  دوسروں سے کیسے رابطہ کیا جائے جب  مواصلاتی بلیک آؤٹ ہو اور آپ فون سروس اور انٹرنیٹ کنکشن کھو دیں۔ مزید معلومات کے لیے، انٹرنیٹ بند ہونے پر CPJ کا حفاظتی نوٹ  دیکھیں۔

• اپنے آلات اور مواصلات کو محفوظ بنانے کے طریقے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، CPJ کی ڈیجیٹل سیفٹی کٹ دیکھیں۔

اسائنمنٹ سے پہلے کی تیاری اور واقعے کے بعد کی مدد کے لیے اضافی معلومات اور ٹولز کے لیے، CPJ کے ریسورس سینٹر پر جائیں۔